11 جون 2012 - 19:30

آیت اللہ نوری ہمدانی نے آیت اللہ سید عبدالعلی آیت اللہی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے انہوں نے کہا مرحوم نے اپنی ساری عمر تحقیق و تصنیف میں گزار دی۔

ابنا: نامور عالم دین اور شہر لارستان کے امام جمعہ کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا مضمون اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعونآیت اللہ سید عبدالعلی آیت اللہی کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا مرحوم نے اپنی ساری عمر تحقیق و تصنیف میں گزار دی ہے اور لوگوں کی ہدایت و رہنمائی میں مشغول رہے۔

ہم اس مصیبت پر صوبہ فارس کی عوام ، علماء کرام اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی

.......

/169